مشرق وسطیایرانسائنسی

ایٹمی معاہدے کے بارے میں اجلاس کا وقت مناسب نہیں: ایران

Iran

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزب بورل کے بیان کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ اور تین یورپی ممالک کے حالیہ اقدامات کے پیش نظر ایٹمی معاہدے کے بارے میں غیر رسمی اجلاس بلانے کے وقت کو مناسب نہیں سمجھتے ۔

اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے کہا کہ ہمیں عملی طور پر امریکہ کے مؤقف میں کوئی تبدیلی نظر نہیں آرہی ہے اور بائیڈن انتظامیہ بھی سابق صدر ٹرمپ کی شکست خوردہ پالیسیوں پر گامزن ہے اور حتی قرارداد 2231 اور جوہری معاہدے پر عمل نہیں کیا۔

سعید خطیب زادہ نے کہا کہ مشترکہ ایٹمی معاہدے میں کچھ لینے اور دینے کامعاملہ 5 سال پہلے انجام پاچکا ہے اب عمل کا وقت ہے۔ ایران  مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرچکا ہے اب امریکہ اور تین یورپی ممالک کو اپنے وعدوں پر عمل کرنا چاہیے۔

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو مشترکہ ایٹمی معاہدے پر عمل کرتے ہوئے ایران کے خلاف تمام پابندیوں کو ختم کرنا چاہیے اور اس کام کے لئے مذاکرات کی نہیں بلکہ انھیں اپنے وعدوں پر عمل کرنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button