ایرانمشرق وسطی

برطانیہ کو ایرانی تل بردار جہاز کو ضبط کرنے کا کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی سے ملاقات میں ایرانی آئل ٹینکر کو ضبط کرنے کے برطانوی اقدام کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کو ایرانی تیل بردار جہاز کو ضبط کرنے کا کوئی فائدہ نہیں پہنچےگا۔ صدر حسن روحانی اور عمان کے وزير خارجہ نے باہمی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے کے سلسلے میں بات چیت کی۔

صدر روحانی نے خلیج عمان، خلیج فارس اور آبنائے ہرمز کو بین الاقوامی کشتیوں کی آمد و رفت کے لئے امن و سلامتی کا راستہ قراردیا ۔ صدر حسن روحانی نے شام کے بحران کو حل کرنے ، یمن کے مسلمانوں کے قتل عام کو روکنے اورفلسطینیوں کی وطن واپسی کے امور کو اہم قراردیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے بارے میں صدی معاملہ خطرناک معاملہ ہے۔ صدر روحانی نے کہا کہ فلسطینی پہلے ہی اسرائیل کے ظلم و بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں اسرائیل ان کے گھروں کو تباہ کررہا ہے اور صدی معاملے کے بعد فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم مزید بڑھ جائیں گے۔ صدر روحانی نے کہا کہ غیر علاقائی طاقتیں خطے میں بد امنی کا اصلی سبب ہیں۔

اس ملاقات میں عمان کے وزير خارجہ یوسف بن علوی نے ایران اور عمان کے باہمی تعلقات کو خوب قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران اور عمان کے تعلقات دوستانہ اور برادرانہ ہیں اور دونوں ممالک ملکر در پیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button