پاکستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں چھبیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی دیگر ہوئے ہیں۔
ریڈیو پاکستان کے مطابق صوبہ بلوچستان، خیبرپختونخوا، کشمیر اور پنچاب میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی اور نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
پاکستان کا صوبہ بلوچستان بارشوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں بارہ افراد کے مارے جانے کی خبر ہے۔ بلوچستان کے ضلع مکران اور لسبیلہ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
ادھر خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور برف باری کے باعث پیش آنے والے حادثات میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ مقامی حکام کے مطابق دیر، شانگلہ، ہنگو اور کوہاٹ میں بارش اور برف باری کے نتیجے میں پیش آنے والے حادثات میں چودہ افراد ہلاک اور تیرہ زخمی ہوئے۔
صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے متاثرہ علاقوں میں فوری ریلیف دینے کے لیے متعلقہ اداروں کو ہدایا ت جاری کر دی ہیں۔