ایشیاپاکستان

مہنگائی اور افراط زر اہم مشکلات ہیں، پاکستانی مشیر تجارت

پاکستان کے وزیر اعظم کے مشیر برائے تجارت و سرمایہ کاری نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت افراط زر اور مہنگائی کے مسئلے سے دوچار ہے۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی اور افراط زر پر قابو پانے کے لیے حکومت اور متعلقہ عہدیداروں کو ایک دوسرے سے تعاون کرنا ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ حکومت، اقتصادی صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس سلسلے میں کچھ کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں۔
پاکستان میں روپے کی قدر میں کمی، مہنگائی بڑھنے اور اقتصادی مشکلات پیدا ہونے کا باعث بنی ہے اور اسی بنا پر مختلف جماعتوں اور عوام کی جانب سے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
یہ ایسی حالت میں ہے کہ بجٹ خسارہ کم کرنے کے لئے عالمی بینک سے قرض لینے کی حکومت کی کوشش کا بھی اب تک کوئی نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button