ارنا کی رپورٹ کے مطابق جارح سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں نے یمن کے مغربی شہر الحدیدہ کے کئی رہائشی علاقوں پر بھاری اور ہلکے ہتھیاروں سے گولہ باری کی جس میں ایک یمنی بچہ شہید ہو گیا-
جارح سعودی اتحاد نے اسی طرح یمن کے صوبے حجہ کے مختلف علاقوں پر بھی 13 مرتبہ حملے کئے۔ سعودی جارحیت میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں-
یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی السریع نے حال ہی میں اعلان کیا تھا کہ جارح سعودی اتحاد نے الحدیدہ میں فائربندی کے بعد سے اب تک تیس ہزار بار سے زائد جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے –
اٹھارہ دسمبر دو ہزار اٹھارہ کو اسٹاک ہوم میں یمنی فوج اور جارح سعودی اتحاد کے درمیان الحدیدہ صوبے میں فائربندی پر اتفاق ہوا تھا لیکن جارح سعودی اتحاد نے کبھی بھی اس فائربندی کا احترام نہیں کیا