ایرانمشرق وسطی

جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی، امریکی ریاستی دہشت گردی بے نقاب : ایران

ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے برائن ہک کی جانب سے سپاہ قدس کے نئے سربراہ جنرل قاآنی کے قتل کی دھمکی پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ امریکی وزارت خارجہ کے اس عہدیدار کا بیان، امریکا کی ریاستی دہشت گردی کے بے نقاب ہونے کی واضح علامت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے بعد امریکا دوسری حکومت ہے جس نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ اس نے دہشت گردانہ اقدامات کے لئے اپنی مسلح افواج اور حکومتی وسائل کا استعمال کیا اور مستقبل میں بھی اس کو جاری رکھے گی۔

سید عباس موسوی نے امریکی حکومت کی جانب سے دہشت گردی کا سہارا لینے کو امریکی حکام کی کمزوری کی علامت قرار دیا اور اس حکومت کے عہدیداروں کے بیہودہ اور دہشت گردانہ اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان اقدامات اور دہشت گردی کی جانب شوق دلانے والے اقدامات کی مذمت کریں کیونکہ اس عمل کے جاری رہنے کی صورت میں جلدی یا دیر سے سب کے لئے مسائل کھڑے ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو برائن ہک نے جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی ایسے میں دی ہے کہ جب اسماعیل قاآنی نے امریکہ کے خلاف مردانہ وار کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

شرق الاوسط کی رپورٹ کے مطابق ایران کے امور میں امریکہ کے خصوصی نمائندے برائن ہک نے امریکہ کی دہشت گردانہ حقیقت اور ماہیت کو اجاگر کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی کو بھی قتل کی دھمکی دی ہے۔

امریکی نمائندے نے کہا کہ اگر جنرل اسماعیل قاآنی نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کی پیروی کی اور خطے میں امریکی پالیسیوں کو ناکام بنانے کے سلسلے میں کوئی قدم اٹھایا تو اس کا انجام بھی شہید قاسم سلیمانی جیسا ہی ہوگا۔

برائن ہک نے جنرل قاآنی کو قتل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر بہت پہلے کہہ چکے ہیں کہ اگر کوئی شخص امریکی فوج یا امریکی مفادات کے لئے خطرہ بنےگا تو اسے سخت جواب دیا جائےگا۔ امریکی دھمکی ایسے میں سامنے آئی ہے کہ جب ایران کی قدس فورس کے نئے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے دو روز قبل امریکا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا کہ جنرل قاسم سلیمانی کو بزدلانہ حملے میں شہید کرنے والے امریکا پر مردانہ وار کارروائی کرکے جواب دیں گے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button