شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے شہر درعا کے مرکزی علاقے السبیل میں ہونے والے اس دھماکے میں کم از کم دو افراد زخمی ہو گئے۔ابھی اس دھماکے کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔شام کا جنوبی صوبہ درعا اس ملک کے بحران کے آغاز سے ہی شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان جنگ کا میدان بنا رہا ہے۔
واضح رہے کہ شام کا بحران دو ہزار گیارہ میں امریکہ، سعودی عرب اور ان کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے اور جارحیت سے شروع ہوا ہے جس کا مقصد علاقے میں غاصب صیہونی حکومت کے لئے حالات کو سازگار بنانا رہا ہے۔