حسّان دیاب لبنان کی اہلسنت شخصیت ہیں اور اس سے قبل وہ لبنان کے وزیر تعلیم تھے اور اب انھیں نئے وزیر اعظم کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔
النشرہ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کے صدرمیشل عون کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق باہمی مشاورت اور مذاکرات کے بعد حسّان دیاب کو لبنانی کابینہ تشکیل دینے کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ حسّان دیاب نے 69 ووٹ ووٹ حاصل کئے جبکہ نوّاف سلام اورحلیمه قعقور نے 13 اور ایک ووٹ حاصل کئے جبکہ المستقبل پارٹی نے جس کے 44 اراکین ہیں ووٹونگ کے عمل میں حصہ نہیں لیا۔