المیادین ٹیلی ویژن چینل نے خبردی ہے کہ شام کی فوج نے حلب کے شمال مغرب میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی ہے – مذکورہ ٹیلی ویژن چینل نے دونوں جانب سے ہلاک یا زخمی ہونے والوں کی تعداد کی جانب اشارہ نہیں کیا – شامی حکومت اور فوج دہشت گردوں کے قبضے میں باقی بچے علاقوں کو آزاد کرانے کے لئے ملک کےشمال مغربی علاقوں ، ادلب اور اس کے اطراف میں کارروائیاں کررہی ہے – حلب شہر ادلب کے جنوب میں ساٹھ کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے اور ادلب وہ علاقہ ہے جہاں شام کے دیگر علاقوں سے دہشت گردوں نے پہنچ کر اپنا آخری ٹھکانہ بنالیاہے ۔ یہی وجہ ہے کہ شامی فوج اس علاقے کو بھی دہشت گردوں سے آزاد کرانے کی کوشش کررہی ہے – کیونکہ ادلب میں موجود جبہت النصرہ کے دہشت گرد وقفے وقفے سے آس پاس کے علاقوں پر حملہ کرتے رہتے ہیں –