یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے سعودی اتحاد کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس نے یمنی قیدیوں کو رہا نہ کیا تو اس کے خلاف زبردست کارروائی کی جائے گی۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ یمن کی قومی نجات حکومت اور یمن کی مستعفی ہونے والی حکومت کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا معاہدہ صرف سیاسی،عسکری اور انسانی بنیادوں پر ہے، سعودی اتحاد کو دھمکی دی کہ اگر اس نے یمن کے دیگیر قیدیوں کو رہا نہ کیا تو اس کے خلاف زبردست اور بڑی کارروائی کی جائے گی۔
یحیی سریع نے بعض ذرائع ابلاغ کی جانب سے اس قسم کی خبروں کو کہ یمن کی قومی نجات حکومت قیدیوں کو محاذ جنگ میں بھجوانا چاہتی ہے، مسترد کیا۔