حماس اور جہاد اسلامی کی سیاسی اور فوجی قیادت نے غزہ میں ملاقات اور گفتگو کی ہے۔
ہمارے نمائندے کے مطابق غزہ میں ہونے والے اس اجلاس میں حماس اور جہاد اسلامی کے اعلی سیاسی قائدین اور عسکری عہدیدار شریک تھے۔ اجلاس میں فلسطین کی آزادی کے لیے اسلامی مزاحمتی محاذ کی نئی حکمت علمی کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماس سے رہنما یحی السنوار کا کہنا تھا کہ حماس اور جہاد اسلامی نے سرزمین فلسطین کی آزدی کے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مزاحتمی تنظیمیں فلسطین کی آزادی اور آوارہ وطن فلسطینیوں کی واپسی کے منصوبے پر تیزی کے ساتھ عمل کر رہی ہیں۔
یحی السنوار نے واضح کیا کہ مزاحمتی تحریکوں کے عسکری بازو اپنی میزائل طاقت میں اضافے اور خفیہ سرنگوں کی کھدائی سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے۔