مشرق وسطییمن

یمنی اسنائپروں کی فائرنگ، 5 سعودی فوجیوں کی ہلاکت

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے حملے میں کم سے کم پانچ سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔

یمنی ذرائع کے مطابق فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے سعودی سرحدی صوبے جیزان کے علاقے جحفان میں گھات لگا کر پانچ سعودی فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ اس کارروائی میں متعدد سعودی فوجی زخمی بھی ہوئے۔
یمنی فوج کے ایک ڈرون طیارے نے بھی جیزان کے علاقے میں سعودی فوجیوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا۔
اتوار کے روز بھی یمنی فوج کے نشانہ بازوں نے جبل جحفان کے علاقے میں دو سعودی فوجیوں کو نشانہ بنا کر ہلاک کر دیا تھا۔
سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بعض عرب اور افریقی ملکوں کے کرائے فوجیوں کی مدد سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنانے کے علاوہ مشرق وسطی کے اس غریب عرب اور اسلامی ملک کی ناکہ بندی کر رکھی ہے۔
سعودی عرب اور اس کے اتحادی ملکوں کی جنگ پسندی کی وجہ سے چودہ ہزار سے زائد یمنی شہری شہید اور لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button