فلسطینمشرق وسطی

غزہ چھوڑںے کے الٹی میٹم پراستقامت کا سخت رد عمل

اسرائیل میں کچھ کرنے کی ہمت نہیں

غزہ چھوڑںے کے الٹی میٹم پراستقامت کا سخت رد عمل

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قدس کی غاصب اور جابر صیہونی فوج نے 24 گھنٹے کے اندر تمام 11 لاکھ فلسطینیوں کو شمالی غزہ چھوڑ کر جنوبی غزہ جانے کا الٹی میٹم دے دیا ہے ۔ صیہونی حکومت کے اس الٹی میٹم پر استقامتی محاذ نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایسی مہلک ضربیں اسرائیل پر لگائی ہیں کہ وہ اب صرف بیان ہی دے سکتا ہے اور اس کے سوا وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

اسرائیل میں کچھ کرنے کی ہمت نہیں

صیہونی حکومت کے اس الٹی میٹم پر استقامتی محاذ نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ایسی مہلک ضربیں اسرائیل پر لگائی ہیں کہ وہ اب صرف بیان ہی دے سکتا ہے اور اس کے سوا وہ کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

اسرائیلی وزیرجنگ یوو گیلنٹ نے کہا تھا کہ یہ جنگ کا وقت ہے، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر بھاری بمباری جاری ہے، آنے والے دنوں میں غزہ شہر میں نمایاں آپریشن کریں گے اور شہری تبھی واپس جا سکیں گے جب بعد میں اعلان کیا جائے گا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اسرائیل غزہ کی سرحد پر زمینی حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اس حوالے سے فوجی دستے، بھاری توپ خانے اور ٹینک جمع کیے جا رہے ہیں۔

قبل ازیں اسرائیل نے 6 روز میں غزہ پر 6 ہزار بم اور 4 ہزار ٹن بارود برسانے کا بھی اعتراف کیا ہے ۔

واضح رہے کہ غزہ پر صیہونی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 1570 ہوگئی ہے جبکہ زخمیوں کی تعداد7 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button