تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے تحریک فتح کی مرکزی کمیٹی کے دواراکین اسماعیل جبر اور روحی فتوح کے دورہ غزہ پٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تحریک فتح اور حماس کے درمیان دیگر فلسطینی گروہوں کی موجودگی میں پانچ فریقی اجلاس کے انعقاد پر اتفاق ہوگیا ہے۔ تحریک فتح کے ترجمان ایاد نصر نے بھی اس تحریک کے دورہ غزہ کا مقصد حماس کے ساتھ مذاکرات اور غزہ پٹی میں داخل ہونے کی راہوں میں رکاوٹوں کو دور کرنا بتایا اور کہا کہ ملت فلسطین اور اس کی تنظیموں و گروہوں کو متحد ہونا چاہئے اور مسئلہ فلسطین کے خلاف موجودہ چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے مشترکہ طریقہ کار اختیار کرنا چاہئے۔امریکی صدر ٹرمپ نے اٹھائیس جنوری کو وائٹ ہاؤس میں صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاہو کی موجودگی میں نسل پرستانہ سینچری ڈیل منصوبے کی رونمائی کی ۔
ٹرمپ کے اس اقدام کی فلسطینی عوام ، سیاسی و جہادی گروہوں اور بہت سے ملکوں کی جانب سے شدید مخالفت ہو رہی ہے ۔