ایشیاپاکستان

خیبر پختونخوا میں سیلاب کی وجہ سے 5 افراد ہلاک

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والی حالیہ مون سون بارشوں سے ایک بچے سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی صوبے کے مختلف علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 2 بچے اور ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ بونیر اور مانسہرہ میں ایک ایک جب کہ شانگلہ میں 2 افراد ہلاک ہوئے جب کہ ایبٹ آباد میں 5 سالہ بچہ برساتی نالے میں جان کی بازی ہار گیا۔ بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں18افراد زخمی بھی ہوئے جن میں 6 خواتین اور ایک بچہ بھی شامل ہے۔ دوسری جانب چترال کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورت حال پیدا ہوگئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیلابی ریلے کے باعث ترچ، کوشٹ اور شیشیکوہ روڈ ہر قسم کی ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بند ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button