ایشیادنیامشرق وسطییمن

یمنی فورسز کا سعودی عرب کےابہا ایر پورٹ پر 4 ڈرونز طیاروں کے ذریعہ حملہ

مہرخبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سےنقل کیا ہے کہ یمنی فورسزاور قبائل نے4 ڈرون طیاروں کے ذریعہ سعودی عرب کے ابھا ایئرپورٹ پرحملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سعودی عرب کے متعدد طیارے تباہ ہوگے ہیں۔

یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے ڈرون حملے کودقیق قراردیتے ہوے کہا ہے کہ یمنی فوج یمن پر سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کامنہ توڑ جواب دینےکےلیے آمادہ ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے سعودی عرب کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی عرب نے یمن کی شہری آبادی پر اپنی وحشیانہ بمباری کا سلسلہ جاری رکھا تو سعودی عرب پر مزيد مہلک جوابی حملے کئے جائيں گے۔ یحیی سریع نے کہا کہ ابہا ايئر پرہمارا جوابی حملہ ہے کیونکہ اس سے قبل سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے کئی شہروں پر بمباری کی اور متعدد شہریوں کو شہید اور زخمی کردیا ۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں شکست اور ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملےگا اور اس جنگ میں یمنی کے نہتے عربوں کی کامیابی یقینی ہے۔ ادھر سعودی عرب نے بھی یمنی فورسز کے جوابی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں جہازوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button