امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے پر رہبر انقلاب اسلامی کی تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای نے آج صبح فقہ کے درس خارج میں شرکت کرنے والوں سے خطاب میں ایرانی عوام کو انتخابات میں شرکت نہ کرنے سے متعلق اغیار کے چند ماہ سے جاری منفی پروپگنڈوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ اس قسم کا منفی پروپگنڈہ گزشتہ چند ماہ سے شروع ہوا جس میں انتخابات کے قریب ہوتے ہی اضافہ ہوا اور آخری دو روز میں تو کورونا وائرس کو بہانہ بنا کر اغیار کے ذرائع ابلاغ نے عوام کو انتخابات سے دور رکھنے کی بھر پور کوشش کی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے دشمن کے خود غرضانہ پروپگںڈوں کے باوجود انتخابات میں عوام کی بھر پور شرکت پر خداوند متعال کا شکر ادا اورعوام کی قدردانی کرتے ہوئے فرمایا کہ اللہ تعالی نے ایرانی عوام کو کامیاب کرنے کا ارادہ کر لیا ہے۔

حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای نے ایرانی قوم سے دشمنوں کی دشمنی صرف اقتصادی، ثقافتی، دینی اور انقلابی حوالوں سے نہیں ہے بلکہ وہ تو ایرانی قوم کے انتخابات کا بھی مخالف ہیں اس لئے کہ وہ نہیں چاہتے کہ عوام انقلاب کی خدمت کرتے ہوئے دین کے نام پر ووٹ کاسٹ کریں اور یہ ایک حقیقت کے طور پر ثبت ہو جائے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اسلامی نظام میں انتخابات کے انعقاد کو دین میں آزادی اور ڈیموکریسی پر مبنی دشمنوں کے پروپگنڈوں کی ناکامی قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران میں انتخابات کے انعقاد سے ثابت ہوتا ہے کہ دین ڈیموکریسی کا مکمل نمونہ اور مظہر ہے اور گزشتہ 41 برسوں میں ایران میں منقعد ہونے والے 37 انتخاتات سے بخوبی واضح ہوتا ہے کہ اسلامی نظام میں عوامی رائے کی کتنی اہمیت ہے۔

حضرت آیت الله العظمی سید علی خامنه ای نے دشمن شناسی اور دشمن کے مقابلے میں ہوشیاری سے کام لینے پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ایران کے مختلف امور ومسائل کے خلاف دشمن کے محاذ کے ہزاروں افراد کی سرگرمیوں کے مقابلے میں ایرانی عوام کے محاذ میں کئی ملین افراد، دفاع، تبلیغاتی اور دیگر امور میں ہر ممکن کام کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button