شام میں روسی فوج کے ترجمان نے دمشق کے اطراف میں داعش کے ٹھکانے سےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام میں روسی فوج کے ترجمان نے دمشق کے اطراف میں داعش کے ٹھکانے سےبھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کی اطلاع دی ہے۔ روسی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ الیرموک کیمپ سے داعش کا بھاری مقدار میں اسلحہ پکڑا گیا ہے۔ روسی فوج کے ترجمان نے کہا کہ الیرموک کیمپ کے رہائشوں نے اطلاع دی تھی کہ ایک گھر میں بڑی مقدار میں ہتھیار موجود ہیں ۔ اس نے کہا کہ شامی سکیورٹی فورسز کے تعاون سے علاقہ کا جائزہ لیا گیا اور اس کے بعد داعش کے ٹھیانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ کشف اور ضبط کرلیا گیا۔