عربمشرق وسطییمن

یمن سے ملنے والی سرحدوں میں دو سعودی فوجیوں کی ہلاکت

سعودی ذرائع ابلاغ نے یمن سے ملنے والی جنوبی سعودی عرب کی سرحدوں میں دو سعودی فوجیوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

ہمارے نمائندے کے مطابق سرحدی علاقوں میں سعودی اتحاد کے فوجیوں اور یمنی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں دو جارح سعودی فوجی ہلاک اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے ریاض، جدہ، دمام اور طائف سے ابہا اور جیزان ہوائے اڈوں کے لئے جانے والی پروازوں کو روک دیا گیا ہے۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے بھی ابہا اور جیزان کے ہوائی اڈوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے بڑھتے ہوئے ڈرون حملوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں سعودی اتحاد کی جارحیت اور یمن کے جاری محاصرے کے جواب میں کی جا رہی ہیں۔

جنوبی سعودی عرب کے ابہا اور جیزان ہوائی اڈوں پر حالیہ دنوں بارہا حملے کئے گئے ہیں۔ یہ ہوائی اڈے یمن کے خلاف سعودی اتحاد کی جارحیت کے لئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button