عربمشرق وسطی

دہشتگرد گروہ داعش کا مالی معاون ہلاک

وسطی ایشیا میں دہشتگرد گروہ داعش کا مالی معاون ہلاک ہو گیا۔

خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کی وزارت داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وسطی ایشیا میں داعش کے مالی معاون مفتی اوزبیک کو ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ داعش کے وسطی ایشیا میں مالی معاون کو صوبہ بغلان میں ایک کارروائی کے دوران ہلاک کردیا گیا ہے۔

افغان وزارت داخلہ کے مطابق داعش کے مالی معاون مفتی اوزبیک کو 4 داعش دہشت گردوں کے ہمراہ ہلاک کردیا گیا ہے۔ افغان وزارت داخلہ کے مطابق مفتی اوزبیک کا افغانستان اور وسطی ایشیا میں داعش دہشت گرد گروہ کی سرگرمیوں کے حوالے سے اہم کردار تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button