ریمون جیل میں فلسیطینی قیدیوں پر اسرائیلی فوجیوں کے حملے کے بعد صورتحال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔
فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ، اسرائیلی حکام نے جیل کے وارڈ نمبر سات میں بند نوے فسلطینی قیدیوں کو وارڈ نمبر ایک میں منتقل کردیا ہے جہاں پیراسائٹ سسٹم نصب تھے۔اسرائیلی فوجیوں نے وارڈ نمبر ایک کی بعض کھولیوں میں آگ بھی لگادی ہے جس سے قیدیوں کے کپڑے اور دوسری اشیاء جل کر راکھ ہوگئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کلب برائے اسیران فلسطین نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ ریمون جیل کے وارڈ نمبر نمبر ایک میں آگ لگنے کے بعد کشیدگی کا ماحول پیدا ہوگیا اور فلسطینی قیدیوں نے اپنا اجتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔