ایشیا

روہنگیا پناہ گزینوں کا میانمار لوٹنے سے انکار

بنگلہ دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں نےمیانمار لوٹنے سے انکار کر دیا ہے۔

بنگلہ دیش کی جانب سے روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کو واپس میانمار بھیجنے کے اعلان کے رد عمل میں پناہ گزینوں نے وطن لوٹنے سے انکار کردیا۔

عالمی میڈیا میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے پناہ گزین کمشنر عبدالکلام نے بتایا کہ واپسی کے عمل کے لیے ایک ہزار 56 خاندانوں میں سے صرف 21 خاندانوں کو منتخب کیا گیا جو حکام کو اس بات کا انٹرویو دینے کے لیے تیار ہیں کہ آیا وہ میانمار لوٹنا چاہتے ہیں یا نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ صورتحال میں واپس نہیں جانا چاہتے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزینوں کے کیمپ میں تقریبا 10 لاکھ روہنگیا پناہ لیے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button