انسانی حقوقدنیایورپ

امریکی شہر پورٹ لینڈ میں پر تشدد مظاہروں کا سلسلہ جاری

رویٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی شہر پورٹ لینڈ میں مسلسل تراسی دن سے نسل پرستی کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ پولیس حکام کے مطابق جنوب مشرقی پورٹلینڈ میں جاری یہ مظاہرے تشدد کی شکل اختیار کر گئے۔ پورٹلینڈ کے محکمہ پولیس نے نسل پرستی کے خلاف مظاہرے کرنے والوں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان جھڑپوں کے بعد شہر کو شورش زدہ اعلان کر دیا ہے۔

پورٹلینڈ سمیت امریکہ کے مختلف شہروں میں پچیس مئی سے پولیس کے نسل پرستانہ رویے کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ پچیس مئی کو ایک سفید فام امریکی پولیس افسر نے مینیا پولیس شہر میں جارج فلوئڈ نامی سیاہ فام امریکی شہری کو بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا تھا۔

پولیس کی اس جارحیت پر امریکی عوام کا غصہ بھڑک اٹھا ہے تاہم امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر پولیس اور سیکورٹی اہلکار مظاہرین کو بری طرح کچل رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button