ایشیاپاکستان

پاکستان میں بڑھتا کورونا، بعض وزرا اور عہدے دار بھی مبتلا ہوئے

پیر کے روز سرکاری طور پر جاری کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ چا ہزار ایک سو نوے ہو گئی ہے۔ پاکستان میں کورونا سے مزید چالیس سے زائد لوگ جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد دو ہزار اناسی بتائی جاتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق پاکستان کے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباس بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں اور انہیں ان کے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پاکستان کے متعدد ارکان اسمبلی کورونا کے نتیجے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبہ پنجاب میں پچھلے چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ایک ہزار آٹھ سو تیرہ نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد صوبے میں کورونا کے مریضوں کی کل تعداد اڑتیس ہزار نو سو تین ہو گئی ہے۔ صوبہ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اڑتیس ہزار ایک سو آٹھ، صوبہ خیبر پختونخوا میں تیرہ ہزار چار سو ستاسی اور بلوچستان میں چھے ہزار پانچ سو اکسٹھ بتائی جاتی ہے۔ گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد نو سو بتیس اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں تین سو چھیانوے ہو گئی ہے۔

پاکستان میں چونتیس ہزار تین سو سے زائد افراد کورونا سے صحت یاب بھی ہوئے ہیں جبکہ کورونا کے فعال مریضوں کی تعداد سڑسٹھ ہزار دو سو انچاس بتائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button