ایرانمشرق وسطی

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حجۃ الاسلام مروی کو حرم رضوی کا متولی مقرر کردیا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اپنے ایک حکم میں حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ احمد مروی کو حرم رضوی کا متولی مقرر کردیا ہے۔رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حرم رضوی میں خدمت کو بہت بڑی سعادت ، کرامت اور نعمت قراردیتے ہوئے فرمایا: حجۃ الاسلام والمسلمین رئیسی نے کچھ عرصہ تک حرم رضوی میں شاندار اور شایان شان خدمات انجام دیں اوروہ اب کسی دوسری جگہ خدمت انجام دینے پر مامور ہوئے ہیں ان کی جگہ آپ کو حرم رضوی کا متولی مقرر کرتا ہوں۔ میں اس سلسلے میں آپ کی توجہ چند نکات کی طرف مبذول کرتا ہوں:

اول: حرم رضوی میں خدمت انجام دینے کے سلسلے میں ان تمام نکات پر گہری توحہ دیں جو حجۃ الاسلام رئیسی کے حکمنامہ میں مذکور ہیں۔

دوم : حرم رضوی اور حوزہ علمیہ مشہد اور علماء مشہد کے درمیان قریبی تعاون کی سفارش کرتا ہوں۔

سوم : حکومتی اداروں کے ساتھ تعاون اور ان کی مدد کرنے کی سفارش کرتا ہوں۔

چہارم: حرم کے مختلف شعبوں میں دیندار اور انقلابی ماہرین سے بھرپور استفادہ کی تاکید کرتا ہوں ۔

اللہ تعالی آپ کو اس عظیم ماموریت میں کامیابی عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button