افریقہ
زمبابوے: سونے کی کان سے لاشیں برآمد
زمبابوے میں سونے کی کان میں پانی بھرنے سے 23 کان کن ہلاک اور 25 سے زائد لاپتہ ہوگئے۔
زمبابوے کے دارالحکومت ہرارے سے 145 کلومیٹر دور واقع کدوما کے علاقے میں سونے کی عمودی یا شافٹ کان میں اس وقت پانی بھر آیا جب وہاں دوسری شفٹ شروع ہوئی تھی۔ واقعے کے بعد امدادی کارکنوں نے پمپ کے ذریعے پانی نکالنے کا کام شروع کردیا علاوہ ازیں کانکنوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی لیکن پوری کوشش کے باوجود بھی کانکنوں کو بچایا نہ جاسکا۔
واضح رہے کہ تیزبارشوں سے سیلابی پانی کان میں داخل ہوگیا جس کی وجہ قریبی ڈیم کی دیوار کی شکستگی بتائی جارہی ہے۔ ڈیم کی دیوار ٹوٹنے سے پانی کان میں داخل ہوگیا۔ پولیس اور دیگر ذرائع نے کہا ہے کہ وہ معاملے کی تفتیش کررہے ہیں جس کی مکمل رپورٹ جلد ہی پیش کی جائے گی۔