ہمارے نمائندے نے عراقی پولیس کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ جمعرات کی شب شہر سامرا کے جنوبی علاقے میں ہونے والے کار بم دھماکے میں چار افراد شہید اور کئی زخمی ہوگئے،۔یہ دہشتگردانہ حملہ عراقی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک مرکز کے قریب کیا گیا ہے اور اس میں شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق عوامی رضاکار فورس سے ہے۔
اس سے کچھ دیر پہلے بھی سامراء میں ایک کار بم دھماکہ ہوا تھا جس میں عوامی رضاکار فورس کے ذی قار بٹالین سے وابستہ سات افراد شہید ہوئے تھے۔
دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس حشدالشعبی نے صوبہ نینوا اور دیالہ میں داعش کے ایک حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔