ایشیاکشمیر

سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کیلیے کھول دی گئی

کشمیر ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر سے آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے 4 ماہ 13 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کیلیے کھول دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مودی سرکار کی جانب سے 5 اگست کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد مقبوضہ وادی کے حالات اب تک معمول پر نہیں آسکے اور بھارتی جبر اور بدترین کرفیو کے باوجود وقتاً فوقتاً بھارت مخالف مظاہرے کیے جاتے ہیں اور خاص طور پر مسلم اکثریتی علاقوں میں اس وقت بھی زندگی کے معمولات شدید متاثر ہیں، فون اور انٹرنیٹ تک رسائی انتہائی محدود ہے جب کہ روزمرہ اشیائے ضرورت اور دواؤں کی قلت سے ان علاقوں میں بدترین انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔

گزشتہ 4 ماہ سے سری نگر کی جامع مسجد میں اب تک جمعہ کی نماز بھی نہیں ہوسکی تھی تاہم اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 اگست کو آرٹیکل 370 کے خاتمہ کے 4 ماہ 13 دن بعد سری نگر کی جامع مسجد نمازیوں کے لیے کھول دی گئی ہے

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button