
۲۰ برس کے بعد اردنی شہری صیہونی جیل سے رہا ہوا
خود ساختہ صیہونی ریاست کی جيل میں قید ایک اردنی شہری کو 20 سال بعد اسرائیلی جیل سے رہائی مل گئی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق اردنی شہری 44 سالہ عبداللہ ابو جابر دسمبر 2000 میں ایک صیہونیوں کی ایک بس میں بم نصب کرنے کے الزام کے تحت 20 سال طویل عرصے کی سزا پوری کی ہے۔ بس میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں ایک درجن سے زائد صیہونی زخمی ہوگئے تھے۔
واضح رہے کہ اردن اور غاصب اسرائیل کے درمیان باضابطہ سفارتی تعلقات قائم ہیں اور 1994 میں طے پانے والے ایک معاہدے کے بعد ہزاروں اردنی باشندے اسرائیل میں کام کر رہے تھے، ان اردنی شہریوں میں عبداللہ ابو جابر بھی شامل تھے کہ جن کی عمر اس وقت صرف 22 برس تھی۔
اطلاعات کے مطابق عبداللہ ابو جابر کی وطن واپسی پر ان کے چاہنے والوں نے پرجوش انداز میں ان کا استقبال کیا۔