ایشیاپاکستانفلسطینمشرق وسطییمن

یمن و فلسطین میں بچوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ

دنیا کے دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی یمن و فلسطین میں بچوں کے قتل عام کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے اور آج پاکستان میں نماز جمعہ کے بعد احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر نے یمن میں ہزاروں بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر، یمن اور فلسطین جیسے بڑے ہدف کے لئے اپنے اختلافات کو بھلانا ہوگا تاکہ عالم اسلام کے حقیقی مسائل کو حل کیا جا سکے۔

آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید قاسم شمسی نے مرکزی دفتر لاہور میں اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صدی مسلمانوں کی فتح اور طاغوت کی شکست کی صدی ہے، فلسطین میں واپسی مارچ کئی مہینوں سے کامیابی اور نصرت کی طرف گامزن ہے۔ انہوں نے یمن میں ہزاروں بچوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے کشمیر، یمن اور فلسطین جیسے بڑے ہدف کے لئے اپنے اختلافات کو بھلانا ہوگا تاکہ عالم اسلام کے حقیقی مسائل کو حل کیا جا سکے۔

آئی ایس او کے مرکزی صدر کا کہنا تھا کہ کشمیر کے مسئلہ کو جان بوجھ کر فراموش کیا گیا، تاکہ سامراجی قوتیں اس سے فائدہ حاصل کرسکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی ممالک میں صرف آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی پالیسی واضح اور اصولی ہے، کشمیر ہر مظلوم مسلمان کی آواز ہے، ہر ایک کو کشمیر کے مسئلہ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین مسلم امہ کے دو ایسے مسائل ہیں، جو عالمی برادری کے جانبدارانہ رویئے کے باعث دن بہ دن گھمبیر ہوتے چلے جا رہے ہیں، صرف فلسطین و کشمیر ہی نہیں بلکہ شام، افغانستان، یمن، پاکستان، جہاں بھی سامراجی طاقتوں یا ان کے ایجنٹوں کو موقع ملتا ہے، مسلم آبادیوں میں سامراجی اور غاصب طاقتوں کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔

صدر سید قاسم شمسی نے کہا کہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان آج جمعہ کو ملک بھر میں حمایت مظلومین جہاں ریلیوں کا انعقاد کرے گی، کشمیر، فلسطین اور یمن میں جاری انسانیت سوز مظالم کیخلاف ملک کے گوشہ و کنار میں احتجاج ریکارڈ کروایا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button