المسیرہ ٹیلی ویژن کی رپورٹ کے مطابق یمن کی فوج اور عوامی فورسز نے آج صوبہ صعدہ اور سعودی عرب کے صوبے جیزان کے توپلق علاقے کی بلندیوں کی جانب سعودی اتحاد کی پیشقدمی کو روک دیا اور انھیں کافی جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔
یمن کی فوج اور عوامی فورسز کی دفاعی کارروائی کے دوران درجنوں سعودی اتحاد ی فوجی ہلاک و زخمی ہوئے اور کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔
یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاط نے حال ہی میں اعلان کیاتھا کہ جارحین کیلئے جہنم کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔