مشرق وسطییمن

سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر جوابی حملے

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی جارحیت کے جواب میں شہر حرض میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر میزائل حملے کئے ہیں۔

المسیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر حرض میں سعودی اتحاد کے فوجی ٹھکانوں پر یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے کئے جانے والے جوابی میزائل حملوں میں سعودی اتحاد کے دسیوں فوجی ہلاک و زخمی ہو گئے۔دوسری جانب یمن کے صوبے تعز میں یمن کے مستعفی اور مفرور صدر منصور ہادی کے فوجیوں کی دراندازی کی کوشش کو یمنی فوج نے ناکام بنا دیا۔ ادھر جنوبی سعودی عرب کے علاقے نجران میں الطلعہ کے مختلف علاقوں کو یمنی فوج نے اپنے کنٹرول میں لے لیا۔ نجران میں ہی یمنی فوج کے نشانہ بازوں کی کارروائی میں بھی تین سعودی فوجی ہلاک ہو گئے۔سعودی عرب نے امریکا، متحدہ عرب امارات اور چند دیگر ملکوں کے ساتھ مل کر مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک سولہ ہزار سے زائد بے گناہ یمنی شہری شہید اور دسیوں ہزار دیگر زخمی ہوئے ہیں نیز لاکھوں بے گھر ہوئے ہیں جبکہ سعودی اتحاد کے وحشیانہ حملوں میں یمن کی بیشتر بنیادی شہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں اور محاصرے کی وجہ سے دسیوں لاکھ یمنی شہریوں کو قحط بھوک مری اور طرح طرح کے وبائی امراض کا سامنا ہے-

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button