عربمشرق وسطی

سعودی ہوائی اڈے پر پھر ڈرون حملہ

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے کہا ہے کہ جارح سعودی اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی جانب سے سعودی عرب کے ابھا ( Abha) ایئر پورٹ پر ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا کہ سعودی اتحاد نےایک ڈرون طیارے کو منہدم کر دیا ہے۔

یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

سعودی عرب کا ابھا ( Abha) ایئر پورٹ اس ملک کے جنوب میں صوبہ عسیر میں واقع ہے اور اس سے قبل بھی یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کے حملوں کا نشانہ بنتا رہا ہے۔ سعودی اتحاد کے جنگی طیارے اس ایئر پورٹ مین ایندھن بھرتے ہیں اور پھر یمن کے مظلوم اور نہتے عوام پر حملے کرتے ہیں۔

گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے یمن کو سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کی شدید زمینی، سمندری اور فضائی جارحیت کا سامنا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں اب تک جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دربدر ہو کر بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں وہیں یمن کے عوام کو کورونا وائرس سمیت مختلف قسم کے وبائی امراض کا بھی سامنا ہے۔

اس وقت سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے سبب یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو کر رہ گئی ہیں اور حتیٰ اسپتال، طبی مراکز، مساجد اور اسکولز بھی جارح دشمن کے حملون سے محفوظ نہیں رہ سکے ہیں۔ اس وقت یمنی عوام کو شدید طور پر غذا، دوا اور ایندھن جیسی دیگر ضروریات زندگی کی قلت کا بھی سامنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button