روسیا الیوم کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے جیزان میں سعودی عرب کے چھٹے جاسوس ڈرون طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صرف دسمبر کے مہینے میں سعودی عرب کے 6 جاسوس طیاروں کو تباہ کیا ہے۔
یمنی فوج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی دفاعی سسٹم نے جیزان کے علاقہ جبل الام بی سی میں سعودی عرب کے جاسوس طیارے کو تباہ کردیا ہے۔ یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ دسمبر کے مہینے سعودی عرب کا یہ چھٹا جاسوس طیارہ ہے جسے سرنگوں کیا گیا ہے۔