سعودی جنگی طیاروں کی صنعا پر بمباری
یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے ۔سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری کی ہے۔
المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمن کے نہتے اور مظلوم عربوں کے خلاف سعودی عرب کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ بدستور جاری ہے ۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں یمن کے متعدد شہری شہید اور زخمی ہوگئے ہیں جن میں بچوں اور عورتوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
دوسری جانب یمنی فوج اور الحوثی قبائل کی رضاکار فورسز نے نہم کے علاقے میں امریکی اسرائیلی حمایت یافتہ آل سعود کے اتحادی اہلکاروں کے ٹھکانوں پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یمنی فوج کے حملوں میں متعدد سعودی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکا اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دوہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے ۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں ۔
یمن کا محاصرہ جاری رہنے کی وجہ سے یمنی عوام کو شدید غذائی قلت اور طبی سہولتوں اور دواؤں کے فقدان کا سامنا ہے ۔
سعودی عرب نے غریب اسلامی ملک یمن کی بیشتر بنیادی تنصیبات اسپتال اور حتی مسجدوں کو بھی منہدم کردیا ہے، لیکن اس کے باوجود سعودی عرب یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اپنے اہداف تک پہنچنے میں بری طرح ناکام ہوگیا ہے۔