یمن نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی بھیانک اور جنگی جرائم کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز نے اس ملک کے نہتے عوام کے خلاف بھیانک اور خوفناک جرائم پر سعودی عرب کو خبردار اور متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے بھیانک اور جنگی جرائم کے خلاف ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر نہیں بیٹھیں گے۔
یمن کی اسلامی تنظیم انصار اللہ کے سیاسی شعبہ کے رکن علی القحوم نے سعودی عرب کی طرف سے یمنی عوام کے قتل عام میں امریکہ کو برابر کا شریک قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب امریکہ کے اشارے پر یمنی عوام کا ناحق خون بہا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کو یمنی عوام کے خلاف جنگی جرائم کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔
واضح رہے کہ یمن کے ضالع علاقہ میں شہری آبادی پر سعودی عرب کے تازہ ہوائی حملوں میں 13 یمنی شہری شہید ہوگئے ہیں۔