عربمشرق وسطی

سعودی عرب کے دروازے اسرائیلیوں کیلئے کھل گئے

امریکی اور صیہونی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کا سفر کرنے کی باضابطہ اجازت دے دی۔ سعودی عرب کے دورے کی اجازت دینے کااعلان اسرائیلی وزارت داخلہ نے کیا۔

امریکی اور صیہونی میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے اسرائیلی وزیر داخلہ آریے دیری نے اجازت نامے پر دستخط کردئیے ہیں۔ اسرائیلی شہری سعودی عرب کے کاروباری اور مذہبی جگہوں کا دورہ بھی کرسکیں گے۔

سعودی عرب اور اسرائیل کے مابین سابق وزیر شہزادہ بندر بن سلطان کے ذریعے روابط میں تیزی آئی جبکہ شاہ سلمان کے دور بادشاہت بالخصوص محمد بن سلمان کے ولیعہد نامزد ہونے کے بعد اسرائیل اور سعودی عرب کے درمیان غیراعلانیہ تعاون شروع ہوا جس میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔

سعودی اور اسرائیلی حکام کے مابین در پردہ ہونے والی ملاقاتوں سے پردہ اٹھنے کے بعد اب دونوں ممالک کے حکام نے عوامی سطح پر دوروں اور سفر کی اجازت بھی دیدی ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button