شاممشرق وسطی

شام، نصرہ فرنٹ کے دہشت گرد تین طرف سے شامی فوج کے محاصرے میں

موصولہ رپورٹ کے مطابق شامی فوج جنوبی مشرقی صوبے ادلب کے اسٹراٹیجک شہر معرۃ النعمان کے اطراف میں مسلسل پیشرفت کر رہی ہے۔

روسی خبر رساں ایجنسی اسپوتنک نے رپورٹ دی ہے کہ شامی فوج نے پیر کے روز دوپہر کے بعد معرۃ النعمان کے جنوبی علاقے میں اہم پیشرفت کی اور الحامدیہ، بسیدا اور بابولین نامی تین قصبوں کو دہشت گردوں سے آزاد کرا لیا۔

یہ قصبے معرۃ النعمان اور خان شیخون کی شاہراہ پر واقع ہیں۔ اسپوتنک خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ فوج کی اس پیشرفت سے معرۃ النعمان کا علاقہ تین طرف سے شامی فوج کے محاصرے میں آ گیا ہے۔

اس سے پہلے شامی فوج نے متعدد قبصوں اور دیہاتوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرایا ہے۔

شام کی فوج نے 24 جنوری کو جنوب مشرقی ادلب کا آپریشن پھر سے شروع کیا تھا جس کے دوران فوج نے کافی پیشرفت کی اور متعدد علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کر دیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button