عربمشرق وسطییمن

سعودی دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے: وزیر دفاع یمن

یمن کے وزیر دفاع محمد ناصر العاطفی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک یمن کے سارے علاقے آزاد نہیں کرا لئے جاتے یمن کا دفاع اور سعودی اتحاد کی جارحیت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن سے کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور سعودی عرب جیسا دشمن صرف طاقت کی زبان سمجھتا ہے۔

یمن کے وزیر دفاع نے اپنے ملک کے تمام علاقوں سے جارحین کے انخلا اور غاصبوں کے قبضے سے تمام علاقوں کی آزادی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ یمن کی مسلح افواج زمینی، فضائی اور بحری شعبوں میں وسیع پیمانے پر کاروائیاں کرنے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہیں۔

العاطفی نے کہا کہ ہم اس بات کا وعدہ کرتے ہیں دشمن کے قبضے میں یمن کا کوئی علاقہ باقی نہیں رہے گا۔

رہائشی علاقوں پر بمباری سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کا معمول بن چکا ہے۔ گزشتہ ساڑھے پانچ سال سے یمن کو سعودی عرب اور اسکے اتحادیوں کی شدید زمینی، سمندری اور فضائی جارحیت کا سامنا ہے۔ جنگ کے نتیجے میں اب تک جہاں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دربدر ہو کر بے سرو سامانی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے وہیں یمن کے عوام کو کورونا وائرس سمیت مختلف قسم کے وبائی امراض کا بھی سامنا ہے۔سعودی عرب کی مسلط کردہ جنگ کے سبب یمن کی بنیادی تنصیبات تباہ ہو کر رہ گئی ہیں اور حتیٰ اسپتال، طبی مراکز، مساجد اور مدارس بھی جارح دشمن کے حملے سے محفوظ نہیں رہ سکے ہیں لیکن سعودی اتحاد یمن کے خلاف جارحیت کا ارتکاب کر کے اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کر سکا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button