مغربی ذرائع ابلاغ نے شواہد و دستاویزات شائع کر کے اس بات کی تائید کی ہے کہ ادلب میں دہشتگردوں کی صف میں فرانسیسی دہشتگرد بھی شامل ہیں۔
فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے ٹیلی ویژن چینل 24 نے ایک ویڈیو نشر کی ہے جس میں شام کے علاقے ادلب میں دہشتگردوں کے ساتھ فرانسیسی دہشتگردوں کو بھی سرکاری فوج کے خلاف لڑتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
دوسری جانب فرانس کے صدر امانوئل میکرون نے اپنے روسی اور ترک ہم منصبوں کے ساتھ ٹیلی فونی گفتگو میں ادلب میں جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
فرانس کے ٹیلی ویژن چینل 24 کا کہنا ہے کہ فرانسیسی دہشتگرد 2013 میں شام اور ترکی کی سرحد کے قریبی کیمپوں میں تعینات کئے گئے تھے۔
اس رپورٹ کے مطابق ادلب میں بہت سے دہشتگردوں کا تعلق فرانس، قفقاز اور چچن سے ہے اور ترک حکومت کی مدد و حمایت سے وہ شام پہنچے ہیں۔