شاممشرق وسطی

شامی فوج کی پیشرفت کا سلسلہ جاری، تلمنس قصبہ بھی آزاد

شام کے سرکاری ٹی وی چینل الاخباریہ نے صوبہ ادلب کے جنوب مشرقی علاقے میں واقع تلمنس قصبے کی آزادی کی اطلاع دی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قصبے کی آزادی، شامی فوج اور دہشت گرد گروہ نصرہ فرنٹ کے درمیان شدید جھڑپوں کے بعد انجام پائی ہے۔

واضح رہے کہ شامی فوج نے صوبہ ادلب کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کے لئے وسیع آپریشن شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران ہونے والی لڑائی میں دہشت گردوں کو بھاری جانی اور مالی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

اس سے پہلے شامی فوج نے معرۃ النعمان نامی علاقے کو بھی آزاد کرا لیا تھا۔

یہ علاقہ شام کے اقتصادی مرکز حلب اور دارالحکومت دمشق کو ملانے والی حیاتی شاہراہ پر واقع ہے۔

شامی فوج نے گزشتہ روز جنوبی اور جنوب مشرقی ادلب میں دہشت گرد گروہ جبہۃ النصرہ اور اجناد القوقاز کے ٹھکانوں کو منہدم کرنے کے بعد پانچ اہم قصبوں کو آزاد کرالیا تھا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button