ایران میں موساد کے جاسوسوں کی گرفتاری
ارنا کی رپورٹ کے مطابق، محکمہ انٹیلی جنس نے کہا ہے کہ صیہونی جاسوس تنظیم کے ایجنٹوں اور آپریشنل نیٹ ورک کے عناصر کو جو ملک میں دہشتگردانہ کاروائیوں کیلئے بھیجے گئے تھے، ہر قسم کے تخریبکارانہ اقدام سے پہلے انہیں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دہشتگرد نیٹ ورک کے اراکین، کسی ہمسایہ ملک کے ذریعے موساد کی جاسوس اور دہشتگرد تنظیم کے ایجنٹوں سے رابطے میں تھے اور عراقی کردستان کے ذریعے ایران میں داخل ہوئے تھے اور جدید ترین آپریشنل اور مواصلاتی آلات اور انتہائی طاقتور دھماکہ خیز مواد سے لیس تھے۔
بساتھ ہی بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اس دہشتگرد نیٹ ورک کے ساتھ کسی بھی اندرونی اور بیرونی تعلق کے بارے میں مزید معلومات جلد پیش کی جائیں گی۔