صیہونی حکومت کے لڑاکا طیاروں نے مشرقی شام میں بعض مقامات کو جارحیت کا نشانہ بنایا ہے
صیہونی حکومت کے جنگی طیارے بدھ کی صبح دیر الزور اور بوکمال شہروں پر حملہ کرنے کے بعد علاقے سے فرار ہوگئے۔ اسرائیل کی فضائی جارحیت میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
غاصب صیہونی حکومت حالیہ برسوں کے دوران شام کے مختلف علاقوں کو اپنے حملوں کا نشانہ بناتی رہی ہے جن میں سے متعدد حملوں کو شام کے ایئر ڈیفینس یونٹوں نے ناکام بنا دیا ہے۔