مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیرڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے روسیا الیوم کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو خطے میں جنگی جرائم کا جواب دینا پڑےگا اور شام پر اسرائیلی حملوں کا جواب دیا جائےگا۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ اسرائیل کے غیر قانونی حملوں کا جواب دیا جائےگا اور اسرائیل کو اپنے بہیمانہ اقدامات پر پشیمان ہونا پڑےگا۔ ڈاکٹر ولایتی نے کہا کہ فلسطین، شام اور لبنان میں مزاحمتی تنظیمیں امریکہ اور اسرائیل کی بربریت کا مقابلہ کریں گي۔ انھوں نے کہا کہ لبنان پر اسرائیل کے حملے کی صورت میں حزب اللہ لبنان اسرائیل کا مقابلہ کرنے کے لئے امادہ ہے۔
رہبر معظم کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے کہا کہ اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی ہمت نہیں اور ایران کے خلاف اسرائیلی دھمکیاں صرف اسرائیل کے تبلیغاتی مشن کا حصہ ہیں۔ ڈاکٹر ولایتی نے عراق کے امور کے بارے میں اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسی فرد کی حمایت کرے گا جسے عراق کی پارلیمنٹ وزارت عظمی کے لئے منتخب کرےگی۔