دنیاایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر آپ سب کو مبارک ہو

اسلامی انقلاب کی سالگرہ اور عشرہ فجر آپ سب کو مبارک ہو

اس موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی کے مزار پر آج خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے، جبکہ ایران بھر میں جشن انقلاب کا باضابطہ آغاز ہو رہا ہے۔ سبھی چھوٹے بڑے شہروں، قریوں اور دیہاتوں کو قومی پرچموں، برقی قمقموں اور انقلاب و شہدا کی تصاویر سے آراستہ کر دیا گیا ہے۔

اسکے علاوہ ایران بھر کی مساجد میں آج امام خمینی کی وطن واپسی کے وقت کی یاد میں خصوصی تقاریب کا اہتمام کیا گیا ہے جبکہ ملک بھر کے کلیساؤں میں ناقوس، ٹرینوں اور بحری جہازوں کے ہارن اور اسکولوں میں انقلاب کے گھنٹے بجائے جانے کا بھی پروگرام ہے۔ اسکے ساتھ ہی تہران کے مہرآباد ایئرپورٹ سے شہیدوں کے قبرستان بہشت زھرا جانے والے تاریخی راستے میں موٹر سائیکل سواروں کی ریلی نکالی جائے گی اور اس راستے پر پھول نچھاور کئے جائیں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے عشرہ فجر اور اسلامی انقلاب کی تینتالیس ویں سالگرہ کی آمد کے موقع پر بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (رح) کے مزار پر حاضری دی، وہاں نماز ادا کی، قرآن مجید کی تلاوت کی اور ان کے بے مثال اور تاریخی کارناموں پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button