امام خامنہ ایایرانمثالی شخصیاتمشرق وسطی

مغربی ممالک کورونا کی مدیریت میں ناکام ہوگئے/ کورونا کے خلاف جہاد کی روایت بیان کرنے پر تاکید

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس سے متعلق اعلی قومی کمیٹی کے اجلاس میں ویڈیو لینک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے فرمایا: مغربی ممالک کورونا وائرس کی مدیریت کرنے میں بالکل ناکام ہوگئے ہیں۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس اجلاس میں بیان ہونے والے موضوعات کو بہتر اور خوب توصیف کرتے ہوئے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے والے تمام افراد اور اداروں کی زحمات کا شکریہ ادا کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کے اہلخانہ کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ہوئے اس جہاد کے شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں وزارت صحت کے حکام کی کوششوں اور خدمات کی تعریف کی اور مسلح افواج ، رضاکار فورس اور دیگر اداروں کی طرف سے وزارت صحت کے ساتھ گرناقدر تعاون کو بھی ایرانی قوم کے لئے فخر اور عزت کا باعث قراردیا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مغربی ممالک کی کورونا وائرس کو مدیریت کرنے کے سلسلے میں ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: امریکہ اور یورپی ممالک میں کورونا وائرس دیگر ممالک کی نسبت کافی دیر سے پھیلا ہے اور اس عرصہ میں یہ ممالک اچھی حکمت عملی اپنا سکتے تھے لیکن وہ اپنے عوام کے لئے اچھی حکمت عملی اپنانے میں ناکام ہوگئے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: کورونا وائرس نے امریکہ اور مغربی ممالک کی کمزوری اور ناتوانی کو دنیا کے سامنے برملا کردیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button