شام کے صوبہ سویداء میں کئی ہزار افراد نے امریکی صدرٹرمپ کے حالیہ اقدام کے بارے میں مظاہرہ کیا ہے۔
مہر خبررساں ایجنسی نے سانا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شام کے صوبہ سویداء میں کئی ہزار افراد نے امریکی صدرٹرمپ کے حالیہ اقدام کے بارے میں مظاہرہ کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق امریکی صدر نے شام کے مقبوضہ علاقہ جولان کو اسرائیل کے حوالے کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ امریکی صدر کے اس اقدام کی اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری نے مذمت کی ہے۔ اس سے قبل شام کے کئی صوبوں میں میں بھی امریکی صدر کے اس اقدام کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے ہیں ۔