تہران میں شام کے قبائلی عمائدین سےایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے اسپیکر علی لاریجانی نے شام میں نئے آئین کی تدوین کو انتہائی اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ شامی عوام کو کسی کی سرپرستی کی ضرورت نہیں ہے انہیں ہر قسم کے بیرونی دباؤ سے دور رہتے ہوئے نیا آئین تدوین کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے ادلب میں دہشت گردوں کی موجودگی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا اس علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی، خطے کی صورتحال پر انتہائی ناگوار اثرات مرتب کریگی لہذا اس لعنت کو جلد از جلد ختم کیے جانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ خطے کی بعض رجعت پسند حکومتوں کی کوششوں اور امیدوں کے برخلاف شامی عوام نے دشمن کی خطرناک سازش کو بری طرح ناکام بنا دیا ہے جس کا مقصد اس کے حصے بخرے کرنا تھا۔ڈاکٹر علی لاریجانی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ شام کے بارے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیانات سے واضح ہوگیا ہے امریکیوں نے شام کے تیل کے ذخائر پر اپنی نظریں گاڑ رکھی ہیں۔
متعلقہ مضامین
بھی چیک کریں
Close