ایرانعربمشرق وسطی

صدر ایران اور امیر قطر کی ملاقات، اہم مسائل پر تبادلہ خیال

اتوار کی شام تہران میں قطر کے امیر شخ تمیم بن حمد آل ثانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی نے کہا کہ مغربی ایشیا کے بعض ملکوں نے قطر کی ناکہ بندی کر رکھی ہے تاہم تہران ، دوحہ کے ساتھ کھڑا ہے۔انہوں نےایران اور قطر کے تعلقات کی سطح کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اقتصادی، تجارتی اور تعلیمی شعبے میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے۔صدر ایران نے کہا کہ امیر قطر کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں باہمی روابط کے فروغ کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ تہران اور دوحہ کے درمیان اچھے سیاسی تعلقات قائم ہیں اور دونوں ممالک دیگر شعبوں میں بھی تعلقات کو آگے بڑھانے میں پر عزم ہیں۔قطرکے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اس موقع پر اپنے ملک کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی قدر دانی کی۔ انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ خطے کے موجودہ مسائل اور مشکلات کو صرف اور صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔شیخ تمیم بن حمد آل ثانی اتوار کے روز ایک روزہ دورے پر تہران پہنچے تھے جہاں سعد آباد محل میں ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے معزز مہمان کا باضابطہ استقبال کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button