فلسطینمشرق وسطی

صدی معاملہ حق و باطل کے درمیان سرحد ہے : حماس

تہران میں فلسطینی تنظیم حماس کے نمائندے خالد القدومی نے صدی معاملہ کو حق و باطل کے درمیان ایک سرحد قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی صدر کے صدی معاملے کے نتیجے میں مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد پیدا ہوگیا ہے۔

خالد قدومی کا کہنا تھا کہ صدی معاملہ ایک کھوکھلا معاملہ ہے جس میں فلسطینیوں کے حقوق کو نظر انداز کیا گیا ہے اور یہ معاملہ مسلمانوں کے درمیان یکجہتی اور اتحاد کا سبب بن گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدی معاملہ کو اسلامی ممالک اور اسلامی تنظیموں نے مسترد کیا ہے۔

حماس کے رہنما نے کہا کہ جنرل سلیمانی کو امریکہ نے بزدلانہ طور پر شہید کرکے علاقائی عوام پر دباؤ قائم کرنے کی کوشش کی لیکن شہید سلیمانی کی مظلومانہ شہادت کے نتیجے میں خطے میں انقلاب کی ایک نئی لہر دوڑ گئی ہے۔ شہید سلیمانی کی شہادت نے خطے میں امریکہ کے تمام شرمناک عزائم کو ناکام بنادیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button